پاکستان میں روزے 29 ہونگے یا 30؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں روزے 30 اور عید الفطر بروز جمعہ 14 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا یعنی اس وقت چاند کا

کنجکشن ہوگا ،جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی۔ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت صرف 36 منٹ ہوگا۔غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریبا 6 اعشاریہ 5

ڈگری پر ہوگا لہٰذا 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔لہذا اس بات کا قوی مکان ہے کہ اس بار روزے پورے تیس ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہوگی۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *